Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی

کیوی فاسٹ بولر نے پاپوا نیو گنی کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ بناڈالا
شائع 17 جون 2024 10:48pm

نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 39ویں میچ میں پاپوانیوگنی کے خلاف میچ میں کیوی ٹیم کے فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن نے ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بولر نے چاروں میڈن اوور کرائے، پاپوا نیو گنی کے خلاف میچ میں فرگوسن نے 4 اوورز میں کوئی رن نہیں دیا اور 3 کھلاڑیوں کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

فرگوسن ٹی 20 انٹرنیشنلز میں چاروں میڈن اوورز کرانے والے دوسرے بولر ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

اس سے قبل 2021 کوالیفائر میں کینیڈا کے سعد بن ظفر نے پاناما کے خلاف 4 اوورز میں کوئی رن نہیں دیا تھا اور 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مجموعی ٹی 20 کی 21 سالہ تاریخ میں صرف تیسری مرتبہ کسی بولر نے 4 میڈن اوورز کرانے۔

سری لنکا کے نوون کلاسیکرا نے 2014 میں دو اوور میڈن کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کینیڈا کے ہی جنید صدیق نے 2 اوور میڈن کیے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی ہے اور میگا ایونٹ میں سپر ایٹ کی لائن بھی مکمل ہوچکی ہے۔

ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے قریب

ویسٹ انڈیز کا ٹی20 ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز، پاپوا نیو گنی کو دھول چٹادی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، امریکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

New Zealand

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

PAPUA NEW GINEA

png

new zealand vs png

Lockie Ferguson