Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

چین پاکستان تعلقات پر برطانوی جریدے کا پروپیگنڈا، سکیورٹی ماہر نے حقیقیت بیان کردی

چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی سب سے بڑی دلیل کیا ہے؟
شائع 20 جون 2024 11:11pm

پاک چین تعلقات پر برطانوی جریدے ”ڈپلومیٹ“ کی متنازع رپورٹ کو ایک طرف پاکستان کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے تو دوسری جانب سکیورٹی ایکسپرٹ بھی اسے ایک پروپیگنڈا قرار دے رہے ہیں۔

ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں پاک چین تعلقات میں سرد مہری کا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہوئے لکھا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ڈاؤن گریڈ کردیا ہے اور اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو ”اعلیٰ ترین ترجیح“ سے ”ترجیح“ میں دھکیل دیا ہے۔

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ چین پاکستان میں سکیورٹی اور سیاسی عدم استحکام پر پریشان ہے۔

اس حوالے سے سکیورٹی ایکسپرٹ محمد علی کا کہنا ہے کہ اس بیان کے خلاف سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اگر چین کو پاکستان کے حوالے سے کچھ خدشات ہوتے یا ہماری قابلیت اور صلاحیت پر اعتماد نہ ہوتا تو وہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہی نہ کرتے۔

انہوں نے آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد اور ممالک نہیں چاہتے کہ پاکستان اور چین کا معاشی، سماجی، صنعتی اور ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھے، اسی لئے یقیناً بین الاقوامی میڈیا میں اس طرح کے بیانیے کا مقصد پاکستان اور چین کی دوستی اور اعتماد کو دھچکا پہچانا ہے۔

سکیورٹی ایکسپرٹ نے کہا کہ چین اور پاکستان اب نالج کوریڈور، ریلوے، اسپیس کو آپریشن، انڈسٹریل زونز کو ڈیویلپ کرنے جا رہے ہیں جو کہ اس کا ثبوت ہے کہ چین پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور خودمختاری کا ناصرف اعتراف کرتا ہے بلکہ اس میں پرعزم بھی ہے اور اس میں حصہ دار بھی بننا چاہتا ہے۔

The Diplomat Article

China Pakistan Relationship