پنجاب میں غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو قتل کردیا

لرزہ خیز واردات کبیر والا کے علاقے موضع اوکانوالہ میں پیش آیا
شائع 21 جون 2024 11:48am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کبیر والا نام نہاد غیرت کے نام پر بدبخت بیٹے نے ماں اور تین بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لرزہ خیز واردات کبیر والا کے علاقے موضع اوکانوالہ میں پیش آئی ہے۔

جہاں ملزم نے اپنے ہی گھر کی خواتین کو قتل کر دیا ہے، ملزم عباس اپنی پینتالیس سالہ والدہ حسینہ بی بی، تین سگی بہنوں پچیس سالہ ثمینہ بی بی، بیس سالہ آمنہ بی بی اور اٹھارہ سالہ حلیمہ بی بی کو قتل کر کے فرار ہو گیا ہے۔

پولیس تھانہ صدر کبیر والا نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔

punjab

Murder

kabir wala