Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا

غزہ کی صورتحال بین الاقوامی کےاہم مسائل میں سےایک ہے،آرمینیا
شائع 21 جون 2024 09:57pm

آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمینیا نے غزہ کے شہریوں کو نشانہ بنانے اسرائیل کی مذمت بھی کی۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون، خودمختاری اور امن کے لیے اپنی وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئےجمہوریہ آرمینیا نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرلیا ہے۔

آرمینیا نے مزید کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے حقیقی طور پر دلچسپی رکھتا ہے۔

آرمینیا حکومت نے غزہ کی صورتحال کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کہا کہ غزہ کی صورتحال بین الاقوامی کےاہم مسائل میں سےایک ہے۔

واضح رہے کہ اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں