Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

کلب سینڈوچ کے نام کا اصل مطلب کیا ہے؟ جان کر آپ کھانا چھوڑ دیں گے

بہت سے افراد اس حوالے سے لاعلم تھے کہ سینڈوچ کے ساتھ کلب کا لفظ کیوں جوڑا جاتا ہے
شائع 22 جون 2024 10:16pm
تصویر بشکریہ ٹیسٹ ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ ٹیسٹ ڈاٹ کام

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ریسٹورنٹس میں ’کلب سینڈوچ‘ بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ کھانے کے مینیو میں کلب سینڈوچ کو لازمی طور حصہ بنایا جاتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ بہت سے لوگ اپنے گھر پر کلب سینڈوچ بنا کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دوسری طرف کلب سینڈوچ کی ریسپی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر بھی کی جاتی ہیں۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کلب سینڈوچ کے نام کا اصل مطلب کیا ہے؟

دی سن ویب سائٹ کے مطابق کلب سینڈوچ پہلی بار امریکی شہر نیویارک میں 1880 کی دہائی میں سامنے آیا۔

عام طور پر کلب سینڈوچ، جسے کلب ہاؤس سینڈوچ بھی کہا جاتا ہے، (روایتی طور پر جسے ڈبل روٹی سے تیار جاتا ہے)۔ اس میں چکن، سلاد کے پتے، ٹماٹر اور مایونیز شامل کیا جاتا ہے، جس کے بعد اسے دو حصوں میں کاٹ کر پیش کر دیا جاتا ہے۔

لیکن کلب سینڈوچ کے نام میں ’لفظ‘ کلب (Club) کے پیچھے ایک اہم راز چھپا ہوتا ہے جس کے بارے میں اکثر لوگ نہیں جانتے۔

دراصل کلب سینڈوچ میں چکن، بیکن (خنزیر کا گوشت) ٹماٹر، سلاد اور مایونیز کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے جس کے باعث اسے (Club Sandwich) کا نام دیا گیا ہے۔

بہت سے افراد اس حوالے سے لاعلم تھے کہ سینڈوچ کے ساتھ کلب کا لفظ کیوں جوڑا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک سابق ایکس صارف نے اس معمہ کو حل کرتے ہوئے دعویٰ کہ کلب سینڈوچ کا مطلب چکن اور لیٹش انڈر بیکن (Club Sandwich means Chicken and Lettuce Under Bacon) ہے۔

club sandwich

Club Stands For\