Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ناممکن نہیں، بل گیٹس

بل گیٹس پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے پُرعزم
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 07:15pm

ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، حکومت انسداد پولیو کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔

شہباز شریف نے دوران اجلاس بتایا کہ سرحدی نقل و حمل کے باعث بھی پولیو پاکستان میں آیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں آپ کی خدمات سے پاکستان مستفید ہورہا ہے۔ انسانیت کے لیے آپ کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن بل گیٹس نے کہاکہ پوری تندہی سے آئندہ 6 ماہ میں کام کرنا ہے، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ انسداد پولیو اور صحت کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹائزیشن کا منصوبہ ہماری ترجیح ہے۔