Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

پُرتشدد ہنگاموں اور اسمبلی پر حملے کے بعد کینیا حکومت ٹیکسوں میں اضافہ واپس لینے پر مجبور

پارلیمنٹ کو بھی آگ لگادی گئی، صدر ریوٹو مظاہرین کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور اپوزیشن لیڈر مذاکرات چاہتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 27 جون 2024 08:56am

حکومت کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافہ کیے جانے پر کینیا میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور اِن ہنگاموں کے دوران پولیس ایکشن سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔ حالات قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر کینیا کی حکومت نے ٹیکسوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے بدھ کو روز پارلیمنٹ پر دھاوا بولنے والے مظاہرین کے دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے ٹیکسوں میں اضافے کا اعلان واپس لیا۔

ولیم روٹو نے کہا کہ وہ مالیاتی بل پر دستخط نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’کینیا کے لوگوں کو غور سے سنتے ہوئے جنہوں نے بلند آواز میں کہا ہے کہ اس فنانس بل 2024 سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں، میں اسے تسلیم کرتا ہوں۔ اور اس لیے میں 2024 کے فنانس بل پر دستخط نہیں کروں گا، اور اسے بعد میں واپس لے لیا جائے گا‘۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا جبکہ اپوزیشن لیڈر رائیلا امولو اوڈنگا نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ختم کرکے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

رائیلا اوڈنگا 2008 سے 2013 تک کینیا کے وزیر اعظم رہے اور 2013 سے اب تک اپوزیشن لیڈر ہیں۔

امریکا کے علاوہ یورپ کے متعدد ممالک نے بھی کینیا کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران ضبط و تحمل سے کام لیں اور حالات کو خراب نہ کریں۔

گزشتہ روز دارالحکومت نیروبی میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول کر آگ لگادی تھی۔ سینیٹ اور گورنر ہاؤس کو بھی جلادیا گیا تھا۔

KEYNYA RIOTS

UNREST OVER TAXES

13 PROTESTORS KILLED