Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

برطانیہ کے جیل قیدیوں سے بھر گئے، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

جیل کی 87,505 سے زائد مجرم آباد ہیں, رپورٹ
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2024 05:11pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

برطانوی جیلوں میں قیدیوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی۔ جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے حکومت کو مجبورا 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کرنا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے برطانیہ کی لیبر حکومت ستمبر سے قیدیوں کی قبل از وقت رہائی کا عمل شروع کرے گی۔

حکومتی منصوبے کے مطابق جیلوں میں جگہ بنانے کے لیے حکومت نے 40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر تقریباً ساڑھے پانچ ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے۔ سنگین اور جنسی جرائم میں سزا پانے والے قیدی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

برطانیہ کی وزیر انصاف شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ جیلوں میں گنجائش کی کمی کے مسئلے سے ابھی نہ نمٹا گیا تو کریمنل جسٹس سٹم تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد 87,505 سے زائد ہے۔

prisoners

british jails

Overcrowding