صارف کی اداکار کے لیے تعزیتی پوسٹ، دیوین بھوجانی کو ٹوئٹ کرنی پڑ گئی

مائیکروسافٹ کی بندش کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کو لے کر میمز بنانا شروع کردی گئی تھیں
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 08:07pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف بھارتی ٹیلیوژن اداکار دیوین بھوجانی نے سوشل میڈیا پر خود سے متعلق ایک تعزیتی پوسٹ کا صارف کو جواب دے دیا۔

بھارتی اداکار دیوین بھوجانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر صارف کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’میں زندہ ہوں یار‘۔

دنیا بھر میں آئی ٹی کی بندش سے مائیکروسافٹ مشینیں متاثر ہوئی تھیں جس کے بعد بھارت سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اداکار دیوین بھوجانی کو لے کر میمز بنانا شروع کردی گئی تھیں۔

وہیں جب ایک ایکس صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہمیں بہت ہنسایا اور وہ بہت کیوٹ تھے’ اور آخر میں ان کے لیے امن کی دعا کی تو فورا اداکار نے ٹوئٹ کی اور کہا کہ ہیلو ہیلو ہیلو میں زندہ ہوں یار۔

مذکورہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔

خیال رہے دیوین بھوجانی کو آخری بار ٹی وی شو ’بھکرواڑی‘ میں دیکھا گیا تھا۔ وہ حال ہی میں فلموں اور ویب سیریز میں اپنے کام پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی، اسکوپ اور اگنی پتھ میں نمایاں کرداروں میں نظر آئے تھے۔