Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

رات 3 بجے بھی خواتین سے ملنے جاؤں گا، صحافیوں کے سوال پر خلیل الرحمان کا جواب

مجھے کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہے، ڈرامہ نگار
شائع 24 جولائ 2024 07:28pm
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے دکھائی دیتے ہیں مگر اس بار وہ اغوا ہوجانے کے باعث خبروں میں ہیں۔

رائٹر خلیل الحمان کو (ڈی آئی جی) آپریشنز کے ہمراہ لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سخت سوالات کا سامنا رہا لیکن بعد میں بھی جب وہ گاڑی میں بیٹھنے جا رہے تھے تو صحافیوں کو انہیں گھیر کر سوال کرنا شروع کر دیے۔

خلیل الرحمان قمر کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ لیک، انہیں ہنی ٹریپ کرنی والی آمنہ عروج کون؟

خواتین کو مردوں کی برابری کا چیلنج والی خلیل الرحمان کی ویڈیو وائرل

صحافیوں کی جانب سے خلیل الحمان سے رات کے وقت خاتون سے ملاقات کیے جانے سے سوالا دوبارہ پوچھا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ خواتین مجھ سے انتہائی عقیدت اور محبت سے ملتی ہیں، یہ وہ خواتین نہیں ہیں، non women اور women میں فرق ہوتا ہے۔

اسی دوران خاتون سے صبح 4 بجے ملنے جانے کے سوال پر خلیل الرحمان قمر نے کہا میں اللہ کی قسم رات 3 بجے بھی ملنے جاؤں گا، مجھے کہیں بھی جانے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے غصے بھرے لہجے میں کہا کہ میں فیمنسٹ کے خلاف جنگ لڑ رہا ہوں، میں نے اس جنگ میں اپنی زندگی کے ساڑھے 3 سال دیے اور اس کے کیخلاف زندگی کی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔

kidnapped

Woman

Khalil ur Rehman Qamar

Honey Trap

amna arooj