قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری 16 برس بعد بیرون ملک سے گرفتار

اشتہاری مجرم نے2008 میں شہری کو قتل کیا
شائع 17 ستمبر 2024 12:23pm

پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشن سیل نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو 16 برس بعد عمان سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل کی اہم کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عمان سے گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اشتہاری مجرم نے2008 میں شہری کو قتل کیا، مجرم اشتہاری 16برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، انٹرپول کی مدد سے اشتہاری کو عمان سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 73 ہوگئی۔

پاکستان

punjab