اسلام آباد ریڈ زون میں ایک بار پھر کنٹینرز لگنا شروع

کنٹینرز لگانے کے لیے ہیوی مشنیری کا استعمال کیا جا رہا ہے
شائع 21 ستمبر 2024 09:35pm

اسلام آباد میں آئینی ترمیم کےخلاف وکلا تحریک کے خدشہ کے پیش نظر ریڈ زون میں ایک بار پھر کنٹینرز لگانا شروع ہو گئے ہیں۔

انتظامیہ نے ریڈ زون کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، کنٹینرز ڈی چوک، سرینا چوک اور میریٹ چوک میں لگائے جا رہے ہیں۔

کنٹینرز لگانے کے لیے ہیوی مشنیری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔