نابالغ طالب علم سے جنسی تعلق پر لیڈی ٹیچر کو 30 سال قید

مونٹگمری کاؤنٹی کی میلیزا کرٹس نے لڑکے سے کئی بار جنسی تعلق استوار کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔
شائع 21 نومبر 2024 11:03pm

امریکا کی ایک عدالت نے 32 سالہ اسکول ٹیچر میلیزا کرٹس کو نابالغ طالب علم سے جنسی تعلق استوار کرنے پر 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مونٹگمری کاؤنٹی کی اسکول ٹیچر نے 2015 میں جنوری تا مئی طالب علم سے کئی بار جنسی تعلق استوار کیا۔

طالب علم نے 2023 میں پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی جس پر ٹیچر کو نومبر میں گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے دوران سابق اسکول ٹیچر نے رواں برس جون میں کم از کم تین بار جنسی تعلق استوار کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

عدالت نے میلیزا کرٹس کو ایک برس کی معطلی کے ساتھ 30 سال قید کی سزا سنائی ہے اور رہائی کے بعد بھی پانچ سال تک اُس کی نگرانی کی جاتی رہے گی۔

MELISSA MAIRE CURTIS

SEX WITH MINOR