انگلش کرکٹرز نے علم بغاوت بلند کردیا
کرکٹرز نے قانونی چارہ جوئی سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا بھی عندیہ دے دیا
پی ایس ایل سمیت غیرملکی لیگزمیں شرکت پرپابندی کے تناظر میں پچاس سے زائد کرکٹرز نے دی ہنڈریڈ لیگ کے بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق قانونی چارہ جوئی سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا بھی عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی پھیلی ہے، 50 کے قریب کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے معاملے پر پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔
INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔