Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

اپنا حلف یاد رکھیں، صدر جو بائیڈن کا امریکی مسلح افواج کو پیغام

فوج ایک فیصد ہے جو 99 فیصد امریکیوں کا دفاع کرتی ہے، امریکی صدر کا الوداعیہ تقریب سے خطاب
شائع 17 جنوری 2025 08:57am

امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کے اعزاز میں امریکی مسلح افواج کی جانب سے الوداعیہ تقریب منعقد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اپنا حلف یاد رکھیں، امریکا اس نظریہ پر قائم ہوا کہ تمام لوگ برابر ہیں۔

امریکی صدر کا الوداعیہ تقریب میں کہنا تھا کہ فوج ایک فیصد ہے جو 99 فیصد امریکیوں کا دفاع کرتی ہے۔ اس لیے فوج کے لیے ہمارے دلوں میں خاص مقام ہے۔

ٹرمپ اور بائیڈن غزہ جنگ بندی معاہدہ اپنی اپنی فتح قرار دے دیا، حوثی باغیوں کا میزائل اور ڈرون حملے بند کرنے کا اعلان

وزیردفاع آلائیڈ آسٹن نے کہا صدر جوبائیڈن کی قیادت میں امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کا دفاع کیا۔ غزہ میں جنگ بندی کرائی حماس کی قید سے یرغمالی رہا کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا خفیہ ہتھیار خاتون اول جل بائیڈن ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بدھ کو امریکی عوام سے اپنے الوداعی خطاب میں صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، نائب صدر کملا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے ہماری حکومت نے کئی مشکلات کا سامنا کیا، ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا تھا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی اگلی نسل کو محفوظ رکھنا ہے، مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چین نہیں بلکہ امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔

american army

Joe Biden Exit Speech