صارم قتل کیس؛ کراچی پولیس سرجن کا ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو خط ارسال
کراچی صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس میں پولیس سرجن نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو خط ارسال کردیا، پولیس سرجن کے خط کی کاپی آج نیوز نے حاصل کر لی۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس سرجن نے ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو خط ارسال کردیا.
آج نیوز کو موصول خط کی کاپی کے مطابق، خط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ایس ایس پی، تفتیشی افسر اور فرانزک اسپیشلسٹ بورڈ کی میٹنگ میں شریک ہوں۔
خط کے مطابق جامعہ کراچی اور کرائم سین یونٹ کی رپورٹس بورڈ کو جمع کرائیں، وجہ موت سے متعلق لیبارٹری رپورٹس ایم ایل او کو جمع کرائیں، بورڈ کی اگلی میٹنگ 7 اپریل کو ہوگی۔
واضح رہے کہ صارم کی تشدد زدہ لاش 18 جنوری کی صبح گمشدگی کے 11 روز بعد واٹر ٹینک سے ملی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے 5 ملزمان کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا جس میں صارم کے قریبی رشتے دار اظہر، 2 چوکیدار، معلم اور وال مین شامل تھے۔
پولیس کی جانب سے زیر حراست مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے کراچی یونیورسٹی کی لیب کوبھجوائے گئے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی پوسٹ مارٹم سے متعلقہ ڈاکٹرزسے ملاقات بھی کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کرکے مختلف افراد کے بیانات بھی قلم بند کیے۔
بعدازاں، صارم قتل کیس میں ملزم کی عدم گرفتاری اور تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ ہونے پر مقتول صارم کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔