حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب

دل، شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے حامل افراد اہل نہیں ہوں گے
شائع 01 دسمبر 2025 02:59pm

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران عازمینِ حج کے لیے پاکستانی میڈیکل اسٹاف بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھرتی کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور امیدوار اپنی درخواستیں کل تک جمع کروا سکتے ہیں۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج مشن کے لیے میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ حج کے دوران عازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارت 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور 196 پیرامیڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجے گی۔

وزارت کے اعلامیے کے مطابق امیدوار کی عمر 25 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی کم از کم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ اور سروس میں حاضر ہونا لازمی ہے۔

AAJ News Whatsapp

بھرتی کے لیے امیدوار کو اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ دل، شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے حامل افراد اہل نہیں ہوں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 30 فیصد کوٹہ خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو فوری وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔

decision

Pakistani medical

to send

applications invited

during Hajj

staff to Saudi Arabia