پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج

.
شائع 03 دسمبر 2025 01:32pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو دسمبر کو راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر احتجاج کیا۔ اس احتجاج میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اپنے مطالبات اور خدشات کا اظہار کیا۔ احتجاج کے بعد عمران خان کے اہل خانہ اور چند قریبی ساتھیوں کو ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ نے اس احتجاج کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، جو اس سیاسی مظاہرے اور عوامی ردعمل کی عکاسی کرتی ہیں۔