اداکارہ جویریہ کے بعد سعود نے بھی میرا کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی اداکار سعود اور اداکارہ جویریہ نے ہدایت کارہ سنگیتا کے ماضی کے تعلقات سے متعلق حالیہ دعووں پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
کراچی میں 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کے دوران جب سعود اور جویریہ سے میرا کے تعلقات کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو سعود نے انہیں ہوائی باتیں کہتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہوں کو کارٹون فلم سمجھ کر اس سے انجوائے کریں۔
’ماضی کو اچھال کر شہرت حاصل کرنا آسان ہے‘، جویریہ سعود کا سنگیتا کے بیان پر ردِعمل
جویریہ نے مزید کہا کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں تھا لیکن جب میرے سسرال اور میکے والوں نے اسے دیکھا تو بہت پریشان ہوئے اور ان کے بھیجے ہوئے میسیج سے مجھے حقیقت کا علم ہوا۔
جویریہ نے کہا کہ یہ پرانی باتیں اٹھا کر سستی شہرت بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ ہم نے ان 20 سالوں میں بہت کچھ دیکھا ہے اور ہم اس وقت کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
جویریہ کا کہنا تھا کہ ”اب ہمارے بچے بڑے ہو چکے ہیں اور ان کا مستقبل ہے، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ میڈیا جو چاہے کہہ سکتا ہے لیکن ہمیں ان باتوں سے نہیں گھبرانا چاہیے۔“
یاد رہے کہ چند دن قبل، ہدایتکارہ سنگیتا نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں اداکارہ میرا نہیں چاہتی تھی کہ سعود اور ریشم ایک ساتھ کام کریں۔
جویریہ سعود ’ٹی وی کمرشل‘ کی بھاری آفر ٹھکرانے پر اپنے بچوں سے خوش
سنگیتا کے اس بیان نے انڈسٹری میں ہلچل مچادی تھی، تاہم سعود اور جویریہ نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور سستی شہرت کا حربہ قرار دیا۔















