پاک بحریہ کی لائیو ویپن فائرنگ
۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو ویپن فائر کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس مشق کے دوران پاک بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے انتہائی مہارت کے ساتھ فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ خود سمندر میں موجود جہاز پی این ایس اصلت پر سوار رہے اور انہوں نے لائیو فائرنگ کے اس مظاہرے کا براہ راست مشاہدہ کیا۔ مشق کے بعد کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔
مقبول ترین


















