ٹرمپ کے بیٹے کی منگنی، مستقبل کی شریک حیات کون ہیں؟

ان کی محبت کی خبریں پہلے بھی میڈیا میں آ چکی تھیں۔
شائع 16 دسمبر 2025 02:06pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے پام بیچ کی معروف سماجی شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہالیڈیز تقریب میں اس منگنی کا باضابطہ اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا اینڈرسن نے اکتوبر میں بھارت کے شہر جودھ پور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں ان دونوں کی قربتوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں۔ ٹرمپ جونیئر کے ترجمان اینڈریو سورابین نے اس منگنی کی تصدیق کی ہے۔

ٹرمپ کا بی بی سی پر ہتکِ عزت کا مقدمہ، 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

یہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی تیسری منگنی ہے۔ اس سے پہلے وہ ونیسا ٹرمپ کے ساتھ 2004 میں منگنی کر چکے تھے اور 2005 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی، تاہم 2018 میں دونوں کی طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد، وہ کیملی گِل فائل کے ساتھ منسلک تھے، جو ایک مشہور ریپبلکن شخصیت ہیں۔

ٹرمپ جونیئر اور بیٹینا کی محبت کی خبریں پہلے بھی میڈیا میں آ چکی تھیں، خاص طور پر جب گزشتہ سال دونوں کو پام بیچ میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ان میں مزید قربتیں بڑھ گئیں اور اب منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ٹرمپ کا گھر میں قتل ہوئے ہالی ووڈ ڈائریکٹر پر طنز

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، اپنے بھائی ایرک کے ساتھ مل کر ٹرمپ آرگنائزیشن کا انتظام چلاتے ہیں ان کے اور بیٹینا اینڈرسن کے تعلقات میں یہ نیا باب بزنس کی دنیا میں بھی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔

Get Engaged

Donald Trump Jr

socialite Bettina Anderson