برسلز میں کسانوں کا بڑا احتجاج

.
شائع 18 دسمبر 2025 06:42pm

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران کسانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی، جہاں یورپی یونین اور جنوبی امریکی ممالک کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یورپی یونین اور مرکوسور کے درمیان مجوزہ فری ٹریڈ ڈیل سے یورپی کسانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ احتجاجی ریلی کے باعث برسلز کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔