شمالی وزیرستان میں بویا کے مقام پر سیکیورٹی کیمپ پر خودکش حملہ

دھماکا اتنا شدید کہ میرانشاہ میں بھی سنائی دیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود
شائع 19 دسمبر 2025 11:40am

شمالی وزیرستان کے بویا علاقے میں سیکیورٹی کیمپ پر آج خودکش حملہ ہوا۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز تقریباً 25 کلومیٹر دور میرانشاہ میں بھی سنائی دی۔

شمالی وزیرستان میں بویا کے مقام پر واقع سیکیورٹی کیمپ پر خودکش حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 اور طبی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کی گئی ہیں۔

۔

محکمہ پولیس نے علاقے میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا ہے اور اہم شاہراہ پر آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے تاکہ فورسز اور امدادی ٹیمیں بلا رکاوٹ کام کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میرانشاہ میں بھی سنی گئی، جس سے علاقے کے رہائشی خوفزدہ ہو گئے۔

North Waziristan

Blast

Boya

security camp