کچے کے ڈاکو کے گھر میں دھماکہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

رونتی کے ایک گھر میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ہلاکتیں، پولیس نے آپریشن جاری قرار دے دیا
شائع 25 دسمبر 2025 10:22am

گھوٹکی کے کچے علاقے رونتی میں ایک گھر میں بارودی مواد پھٹنے سے تین بچوں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئے۔


گھوٹکی کے رونتی علاقے میں ایک گھر میں شدید دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین بچے اور ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکوؤں کے ایک گھر میں موجود بارودی مواد اچانک پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ دھماکے کے بعد فوراً موقع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاشوں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا۔

حکام نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات سامنے آئیں اور ممکنہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جا سکے۔

robbers

sindh

Ghotki

Explosion

Kacha