’ایپسٹین سے رابطوں پر افسوس ہے‘: بل گیٹس بالآخر بول پڑے

متاثرہ خواتین کے بارے میں پڑھ کر اپنی بیٹیوں کا خیال آیا، سابقہ اہلیہ
اپ ڈیٹ 05 فروری 2026 12:35pm

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے حال ہی میں سامنے آنے والی ایپسٹین فائلز کے الزامات پر اپنا موقف واضح کر دیا۔

جیفری ایپسٹین فائلز میں یہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ گیٹس نے روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے دوران جنسی بیماری چھپائی اور بعد میں اینٹی بایوٹکس مانگی جواس وقت کی ان کی اہلیہ میلینڈا کو چپکے سے دینے کا ارادہ تھا، لیکن گیٹس نے واضح طور پر ان الزامات کی تردید کی۔

گیٹس نے آسٹریلوی چینل نائن نیوزکے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ یہ ای میلز جعلی ہیں اور کبھی بھی بھیجی نہیں گئیں۔

انہوں نے کہا، ’جیفری نے اپنے لیے ایک ای میل لکھی، جو کبھی بھی بھیجی نہیں گئی۔ یہ جھوٹی تھی۔ میں اس کے ساتھ گزارا ہر لمحہ پر پچھتایا ہوں اور معافی مانگتا ہوں کہ میں نے یہ ملاقاتیں کیں۔‘

گیٹس نے مزید کہا کہ ان کا ایپسٹین کے ساتھ تعلق صرف چند عشائیوں تک رہا تھا اور وہ کبھی بھی اس کے جزیرے پر نہیں گئے اور نہ ہی کسی خواتین سے ملے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان ملاقاتوں کا تعلق ای میلز میں بیان کیے گئے رویے سے نہیں تھا۔

اس بارے میں گیٹس کی سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا کہ ای میلز کا مواد دل دہلا دینے والا ہے اور متاثرہ خواتین کے بارے میں پڑھ کر انہیں اپنی بیٹیوں کا خیال آیا۔

سابقہ بیوی میلنڈا فرنچ گیٹس نے ایک گفتگو میں کہا، ’یہ یادیں میرے لیے بہت تکلیف دہ ہیں، خاص طور پر جب ایپسٹین کی متاثرہ لڑکیوں کے بارے میں سنا جاتا ہے۔ میں اپنے بچوں کی عمر یاد کرتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ وہ کیسے یہ سب برداشت کر رہی ہوں گی۔ ’

انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ متاثرہ خواتین کے ساتھ انصاف ہوگا کیونکہ جو کچھ انہوں نے سہا وہ ناقابلِ یقین ہے۔

بل گیٹس نے کہا کہ ایپسٹین کے بارے میں زیادہ باتیں سامنے آئیں تو واضح ہو جائے گا کہ ان ملاقاتوں کا تعلق غلط رویے سے نہیں تھا بلکہ ایک غلط فیصلہ تھا۔