اداکار بابل خان کی شوٹنگ پر واپسی، جذباتی پیغام بھی شیئر کردیا
مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کے بیٹے اداکار بابل خان فلمی سیٹ پر دوبارہ واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ بھوپال میں شروع کی ہے اور اس موقع پر انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
بابل خان نے سوشل میڈیا پر اپنے وینٹی وین سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ شوٹنگ کے لیے تیار نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے پیغام دیا:
”دوبارہ کام کے میدان میں واپس، تاکہ میں آپ سب کو اپنے کام پر فخر محسوس کرا سکوں۔“
اس پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف سیٹ پر واپس آ گئے ہیں بلکہ اپنے مداحوں کے لیے بہترین کارکردگی دینے کا وعدہ بھی کر رہے ہیں۔
یہ لائن مداحوں کے لیے بھی کافی متاثر کن رہی اور کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ وہ بابل کی اداکاری کو بہت یاد کر رہے تھے اور ان کے دوبارہ اسکرین پر آنے کا انتظار تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ بابل خان شوٹنگ پر واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ اداکاری ان کے لیے صرف کام نہیں بلکہ ایک جذبہ بھی ہے، کیمرے کے سامنے کام کرنا انہیں ذہنی سکون دیتا ہے اور وہ خود کو اس میں زیادہ فطری محسوس کرتے ہیں۔
وہ حال ہی میں تھائی لینڈ میں موئے تھائی کی تربیت لے رہے تھے تاکہ اپنی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن بہتر کر سکیں۔
بابل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیمرا اسسٹنٹ کے طور پر کیا اور بعد میں 2022 میں اداکاری میں قدم رکھا۔
بابل خان کی واپسی پر مداح بہت خوش ہیں۔ اس وقت تک بابل نے اپنی موجودہ پروجیکٹ کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں، لیکن سیٹ پر واپس دیکھ کر مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
یاد رہے کہ بابل نے حال ہی میں انسٹاگرام پر واپسی کی ہے اور اپنے والد عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے پرانی تصاویر شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کے نقش قدم پر چلنا اور ان کا وارث بننا ان کے لیے بہت اہم ہے۔
ان کی تربیت اور جسمانی تیاری مستقبل کے فلمی کرداروں کے لیے ہے، جس میں مارشل آرٹس کی تکنیکیں شامل ہیں۔
















