پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا مذاکرات
.
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے، مذاکرات کا اہم ترین مرحلہ ہفتے کو اسلام آباد میں شیڈول ہے، جس میں دونوں ملکوں کے وفود شریک ہوں گے۔ امریکی وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جب کہ ان کے ہمراہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل ہوں گے۔ ایران کی نمائندگی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کریں گے۔ امریکا-ایران مذاکرات اور مہمانوں کی آمد کے باعث اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مقبول ترین






















