ہالی ووڈ فلم دی سيکريٹ لائف آف پيٹس کا نيا ٹريلرجاری

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2016 09:29am

secret-life-of-pets0000000000

لاس اینجلس:ہالی ووڈ اينی ميٹڈ فلم  دی سيکريٹ لائف آف پيٹس  کا نيا ٹريلر جاری کرديا گيا۔ فلم ميں پالتو جانوروں کی شرارتيں اور خرگوش کا مشن ديکھنے کو ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اينی ميٹڈ فلموں کے شائقين کيلئے آٹھ  جولائی کو پالتو جانوروں کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی فلم دی سيکريٹ لائف آف پيٹس لائی جارہی ہے۔ فلم کا نيا ٹريلر جاری کرديا گيا ہے۔

فلم ميں پالتو جانوروں کی شرارتيں جہاں مداحوں کو ہنسائيں گی وہاں اسنو بال نامی سفيد خرگوش کی کہانی بھی دکھائی جائے گی۔

اسنو بال کو مالک اس کی حرکتوں کی وجہ سے پسنديدہ پالتو جانور کی فہرست سے نکال ديتا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنے ہی جيسے انسان دوست،بے گھر جانوروں کی فوج بنانا شروع کرديتا ہےتاکہ وہ خوشحال مالکان اور پالتو جانوروں سے بدلہ لے سکے۔  فلم ميں لوئس سی کے، کيون ہارٹ، اسٹيو کوگين اور ديگر نے پس پردہ آواز کا جادو جگايا ہے۔