گھر کا حال بھی بتاتا ہے شخصیت کا حال

شائع 16 اپريل 2016 08:24am

How-to-Make-an-Apartment-Feel-Like-Home-Decorate-According-to-Your-Tastesعام طور پر  انسان کی شخصیت، اس کے    انداز گفتگو سے ظاہر ہوجاتی ہے۔ لیکن بعض لوگ کئی دوسرے طریقوں سے بھی شخصیت کو جانچتے ہیں۔ جیسے کچھ لوگ کپڑوں سے اندازہ لگاتے ہیں کہ سامنے والا شخص کس طرح کی شخصیت کا مالک ہے، کچھ لوگ جوتوں کے ذریعے اندازہ لگاتے ہیں اور کچھ لوگ موسیقی کے ذریعے بھی لوگوں کی شخصیت کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔

لیکن شاید آپ اس چیز سے واقف نہیں ہو کہ جس گھر میں آپ رہتے ہیں، وہ بھی آپ کی شخصیت کا حال بتاتا ہے۔ آپ کے گھر کا رہن سہن، دروازے، کھڑکیاں۔۔

 ان تمام چیزوں کے پیچھے آپ کی شخصیت کا راز چھپا ہوتا ہے۔

گھر میں موجود اور کون کون سی چیزیں آپ کی شخصیت کو بیان کرتی ہیں، یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

٭گھر کا مین دروازہ

Your front door says

گھر کے دروازوں کے رنگ سے آپ کی شخصیت کو بتاتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر کا دروازہ لال رنگ کا ہے تو اس کا مطلب آپ بے خوف قسم کے انسان ہیں اور جو آپ کو درست لگتا ہے وہ آپ بول دیتے ہیں، بغیر یہ سوچے سمجھے کہ سامنے والا آپ کے بارے میں کیا سوچے گا۔

اگر آپ کے گھر کا دروازہ نیلے رنگ کا ہے تواس کا مطلب آپ انتہائی پرسکون قسم کے انسان ہیں۔

ہرے رنگ کا دروازہ بیان کرتا ہے کہ آپ اپنی ثقافت کی بہت قدر کرتے ہیں۔

اور کالے رنگ کا دروازہ یہ بیان کرتا ہے کہ آپ مستقل مزاج ، قدامت پسند  اور کم گوقسم کے انسان ہیں۔

٭ موزوں کی دراز

Your sock drawer says

موزوں کی دراز ماہرین نے ایک حیران کن بات بیان کی ہے کہ وہ افراد جو کہ اپنی ہر چیز کو بہت ترتیب سے رکھتے ہیں، ان کی موزوں کی دراز سب سے زیادہ خراب اور بے ترتیب ہوتی ہے۔

٭ بستر کے نچلے حصے کی صفائی

The area under your bed says

پورے گھر کو صاف رکھنے کے بعد اکثر لوگوں کے بستروں کے نیچے کافی دھول مٹی موجود رہتی ہے۔ اگر آپ کے بستر کے نیچے دھول مٹی نہیں پائی جاتی  تو ماہرین کے مطابق آپ بہت جنونی  اور فکر مند قسم کے انسان ہیں۔

٭تکیوں کے غلاف

Your throw pillows say

تکیوں کے غلاف بھی آپ کی شخصیت کو بیان کرتے ہیں۔ اگر آپ کے غلافوں پر لکیریں بنی ہوئی ہیں تو اس کا مطلب آپ بہت پر اعتماد  اور لوگوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، پولکا ڈاٹس آپ کے ہنس مکھ مزاج کو بیان کرتا ہے، جانوروں کے پرنٹس والے غلاف بتاتے ہیں کہ آپ بہت تخلیفی ہیں۔

٭ بستر بنانا

Your bed says

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دفتر جانے سے پہلے اپنا بستر بناکے نہیں جاتے ہیں تو اس کا مطلب آپ کو اپنی نوکری بالکل بھی پسند نہیں ہےاور جو لوگ اپنا بستر بنانا بنا کے جاتے ہیں وہ عام طور پر تازہ دم قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔

٭ گھر کی دیواریں

Your wall art says

وہ افراد جو اپنے گھر کی دیواروں پر پوسٹرس اور کچھ موٹیوشنل قول لگاتے ہیں وہ لوگ بہت حساس ہوتے ہیں۔ ایسے افراد اپنی زندگی کی تمام فکریں انہی قول کو مددنظر رکھ کے دور کرتے ہیں۔

٭ کرسیاں

Your chair says

وہ افراد جو نر م کے بجائے سخت کرسیوں کا انتخاب کرتے ہیں وہ بہت زیادہ گفتگو کرتے ہیں۔

٭ الماریاں

Your closet says

اگر آپ کی الماری میں پچھلے کئی سالوں کے کپڑے اب تک رکھے ہوئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان کپڑوں سے جوڑی یادیں نہیں بھولتی ہیں۔ لہذا ان کپڑوں کی ایک عدد تصویر بنائیں  اور ان کپڑوں کو کسی مستحق کو دے دیں۔

٭ پورے گھر کی صفائی

Your overall messiness says

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جن کا کمرہ بکھرا پڑا رہتا ہے ، وہ افراد کافی تخلیقی ہوتے ہیں اور وہ افراد جن کا گھر ہر وقت صاف ستھرا رہتا ہے  وہ بہت سخی ہوتے ہیں۔