شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

شائع 16 اپريل 2016 07:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بھارت کے معروف اداکار دلیپ کمار کو طبیعت خرابی کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کر لیا گیا،ڈاکٹرز نے اگلے بہتر گھنٹے ان کی صحت کے لیے انتہائی اہم قرار دیئے ہیں۔

بو لی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ترانوے سالہ اداکار کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کی رات دو بجے اچانک طبیعت خراب ہو گئی،انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار آئی سی یو میں نہیں ہیں تاہم انہیں دو تین روز تک اسپتال میں ہی رکھا جائے گا،ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلیپ کمار کوسانس لینے میں دقت، الٹی اور نمونیا کی شکایت ہے۔ جبکہ خون میں وائٹ سیلز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

ڈاکٹر جلیل پارکر کا کہنا ہے آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں دلیپ کمار کی حالت بہتر نہ ہوئی تو انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا جائے گا،جبکہ آنے والے بہتر گھنٹے اداکار کیلئے انتہائی اہم ہیں۔