سپر فکشن فلم ”ڈیڈ پول“ کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں

شائع 16 اپريل 2016 08:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک:ہالی وڈ سپر فکشن فلم ڈیڈ پول کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں فلم میں مرکزی کردار ریان ریلنڈ ہی ادا کریں گے۔

دنیا بھر سے پچھتر کروڑ پچھتر لاکھ ڈالرز سے زائد کا بزنس کرنے کے بعد ہالی وڈ فلم ڈیڈ پول کامیاب فلموں کی فہرست میں تو شامل ہو ہی گئی اور اب فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔

فلم کی کہانی مارول کامک بک ڈیڈ پول سے لی گئی ہے جس میں سپر ہیرو انتقام لینے کے لئے دشمن کی تلاش میں تباہی پھیلاتا ہے،فلم میں موجود ایکشن اور ماردھاڑ کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز کے دو ماہ بعد ہی سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈیڈپول کے سیکوئل میں مرکزی کردار تو ریان رینلڈ ہی ادا کریں گے تاہم ان کے مدمقابل مورینا ہوں گی یا نہیں ابھی اس کا فیصلہ کرنا باقی ہے ۔