لیجنڈ اداکار دلپ کمار کی طبیعت میں بہتری

شائع 16 اپريل 2016 12:53pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بھارت کے اسپتال میں زیر علاج معروف اداکار دلیپ کمار کی حالت میں بہتری ہورہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ دلیپ کمار کی حالت مسلسل بہتر ہورہی ہے اورانہیں آج شام یا اتوار کی صبح تک ڈسچارج کئے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔جس کے بعد انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔دلیپ کمار کو سانس لینے میں دقت، الٹی اور نمونیا کی شکایت تھی۔ جبکہ خون میں وائٹ سیلز کی تعداد بھی بڑھ گئی تھی۔