کپل ہوگئے محبت میں گرفتار

شائع 18 اپريل 2016 09:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور  مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے اس کا نام بتا دیا جس سے وہ محبت کرتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کپل نے اپنے نئے شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے زندگی میں جو کچھ  ملا ہے کڑی محنت اور کوشش کے بعد ملا ہے ،اسلئے میں نے اپنے کام سے پیار کرلیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنےآنے والے نئے دی کپل شرما شو کے حوالے سے  ان دنوں بہت زیادہ مصروف  ہیں اور اس وقت  شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔

انہوں نے اپنے شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے  پروگرام میں بولی وڈ کی مشہور ہستیوں کو بلا کر ان سے مزے مزے کے سوالات کئے جائیں گے ،مجھے امید ہے  ناظرین کواس بار پہلے سے زیادہ  مزہ آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے نئے شو کے بارے میں سن کر تمام اسٹارز بہت خوش ہیں ،کترینہ اور رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم ضرور آپ کے شو میں شرکت کریں گے،کیونکہ یہ  ایسا پروگرام ہے جس میں آکر ہمیں بہت مزہ آتا ہے۔