جب خانز نے کامیاب ڈبل رول ادا کیے
بولی وڈ کے تینوں خانز اپنی مثال آپ ہیں اورآج تک کوئی بھی اداکار ان کی برابری نہیں کرسکا ۔ کسی بھی فلم میں شاہ رخ ،سلمان اور عامر خان کی موجودگی اس فلم کی کامیابی کی ضمانت سجھی جاتی ہے، اور جب خانز کسی فلم میں ڈبل کردار نبھائیں تو فلم کا سپر ہٹ ہونا یقینی ہو جاتا ہے۔
شاہ رخ خان
اس کی ایک تازہ مثال شاہ رخ کی نئی فلم فین ہے، جس نے انڈیا سمیت دنیا بھر میں باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔ فین کے علاوہ شاہ رخ اور دوسرے خانز نے کن کامیاب فلموں میں ڈبل کردار ادا کیا وہ کچھ یوں ہیں۔
پچیس سالوں سے بولی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے چند فلموں میں ڈبل کردار نبھا کر شائقین سے خوب داد سمیٹی ہے۔ ان میں فین کے علاوہ ڈپلیکیٹ اورڈان قابل ذکر ہیں۔
سلمان خان
کروڑوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان کی حالیہ فلم پریم رتن دھن پایو گزشتہ سال کی بہترین فلم تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ڈبل کردار ادا کرکے مداحوں سے خوب داد سمیٹی ۔ پریم رتن دھن پایو کے علاوہ انہوں نے ماضی میں فلم جڑواں میں بھی دو کردار ایک ساتھ نبھائے تھے۔
عامر خان
عامر خان مسٹر پرفیکٹ اپنی ہر فلم میں پرفیکشن کے خواہاں ہوتے ہیں۔ عامر نےدھوم 3 میں ثمر اور ساحر کا ڈبل کردار نبھا کر لوگوں سے خوب داد سمیٹی تھی ۔























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔