لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد جاں بحق
فائل فوٹولیہ :لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لیہ میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا،کروڑ لعل عیسن کے ایک گھر میں بیٹے کی پیدائش پر مٹھائی منگوائی گئی جسے کھانے سے خاندان کے سولہ افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرہ افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تین بھائیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گیارہ افراد کو تشیوشناک حالت کے پیش نظر ملتان نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا،،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔