ہالی ووڈ فلم پیلے برتھ آف لیجنڈ ریلیز کیلئے تیار

شائع 01 مئ 2016 08:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:برازیل کے نامور فٹبالر پیلے کی زندگی کو اب مداح قریب سے جان سکیں گے کیونکہ ان کی بائیوگرافی  فلم کی شکل میں پیش کیا جارہاہے،  بائیو گرافیکل  ہالی ووڈ فلم پیلے برتھ آف لیجنڈ  رواں ماہ ریلیز کے لیے تیار ہے۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو کی تنگ گلیوں سے دنیا بھر کے فٹ بال میدانوں پر راج کرنے والے عظیم کھلاڑی پیلے اب بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔ پیلے کی زندگی پر فلم  پیلے برتھ آف لیجنڈ  بنائی جارہی ہے۔

ہالی ووڈ اسپورٹس ،ڈرامہ اور بائیوگرافیکل فلم کی کہانی برازیلین کھلاڑی پیلے  کے گرد گھومتی ہے۔  ساؤپالو کی کچی بستی میں رہنے والے پیلے نے سترہ سال کی عمر میں برازیل کو فٹ بال کا عالمی چیمپئن بنانےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم کی ہدایات کاری جیف اور مائیکل زمبالسٹ نے دی ہے فلم کے نمایاں کرداروں میں ونسنٹ ڈی اونو فریو،روڈریگو سینٹورو،جبکہ برازیلین کھلاڑی پیلے کا کردار کیون ڈی پالو نے ادا کیا ہے۔

سنسنی اور جذباتی مناظر سے بھرپور فلم چھ مئی کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

https://youtu.be/XBrfxHOXsDE