فلم سلطان کا ایکشن سے بھرپور ایک اور ٹیزر جاری
فائل فوٹوممبئی:بولی وڈ اسپورٹس ڈرامہ فلم سلطان میں پہلےسلمان خان نے پہلوان بن کر اکھاڑے میں لوگوں کو پچھاڑا اور اب انوشکا شرما بھی بازی مارنے آگئیں۔ فلم سلطان کا ایکشن سے بھرپور ایک اور ٹیزر جاری کردیا گیا۔
ہریانہ کی عارفہ اور سلطان علی خان بطور پہلوان کیسے نام بناتے ہیں یہ کہانی شامل ہے انوشکا شرما اور دبنگ خان کی نئی ایکشن فلم سلطان میں۔
فلم سلطان کا ایک اور ٹیزر جاری کردیا گیا۔ نئے ٹیزر میں انوشکا شرما طاقتور پہلوان کی حیثیت سے میدان میں مخالف کو پچھاڑتی نظر آرہی ہیں۔
ٹیزر میں انوشکا شرما طاقتور پہلوان بننے کے لیے خوب محنت کررہی ہیں۔
فلم کے پہلے ٹیزر میں سلمان خان کے ٹشن دکھائے گئے تھے، جسے ریلیز کے پہلے روز ہی تیس لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔
فلم سلطان رواں عید کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
https://youtu.be/1QuRU65DQ3w
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔