کراچی :بھارتی ایجنسی راکا ایجنٹ پکڑ لیا گیا
فائل فوٹو
کراچی :کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایک اور ایجنٹ پکڑا گیا، پولیس نے بھارتی ایجنٹ سے پاسپورٹ اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی،کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ایجنٹ سے بھارتی پاسپورٹ اور اہم دستاویز برآمد ہوئیں، پاسپورٹ پر بھارتی ایجنٹ کا نام ارشد حسین درج ہے، جو ممبئی کا رہائشی ہے۔
پولیس کے مطابق ارشد انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔