نارتھ کراچی میں فائرنگ،معروف سماجی کارکن جاں بحق
فائل فوٹوکراچی:نارتھ کراچی میں فائرنگ سے معروف سماجی کارکن خرم ذکی جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں ہوٹل پر 2 موٹرسایئکل سوار ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں سماجی کارکن سید خرم زکی سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں کو پہلے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیابعد میں سماجی کارکن خرم ذکی کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ دوسرے شخص کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ،'ٹارگٹ کلر کا ہدف سماجی کارکن خرم ذکی تھے'۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے9 ایم ایم کے خول ملے ہیں۔
رات گئے پوسٹ مارٹم کے بعد خرم ذکی کی میت کو انچولی امام گاہ منتقل کردیا گیا، نمازجنازہ آج ادا کی جائے گی۔
وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے سماجی رہنما خرم ذکی کےقتل کانوٹس لیتے ہوئے48 گھنٹےمیں واقعے کی رپورٹ طلب کرتےہوئے پولیس کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماجی تنظیموں،مجلس وحدت المسلمین اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قتل کی واردات کی شدید مذمت کی گئی۔
مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے آج ایک روزہ یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے وہ سماجی کارکن خرم ذکی کے بہمانہ قتل کی مذمت کرتی ہے۔
کراچی میں آپریشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں جو تشویشناک ہیں۔
خرم ذکی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔