پشین: حساس اداروں کی کارروائی،افغان خفیہ ایجنٹ گرفتار
فائل فوٹوپشین:پشین میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پشین میں گرفتار جاسوس کے حوالے سے حساس اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتارجاسوس کو افغان بارڈر پولیس کے سربراہ جنرل رازق نے تعینات کیا۔ اسے کوئٹہ، چمن اور پشین میں تخریبی کارروائیوں کی سرگرمیوں کا ٹاسک دیا گیا جس کے بعد اس نے مقامی ایجنٹوں میں رقوم اور دھماکہ خیز مواد تقسیم کیا اور تخریب کاری کیلئےعلیحدگی پسندوں کو تربیت فراہم کی۔
حساس اداروں کے مطابق گرفتارافغان اہلکار نے ابتدائی تفیش کے دوران سہولت کاروں کی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔