پاناما لیکس کے بعد مصطفیٰ کمال لیکس بھی تیار
فائل فوٹو
سکھر : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ جلد اْن آٹھ لوگوں کے نام منظر عام پر لائیں گے جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ لینے کا علم تھا ۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے ایک بار پھر را فنڈنگ سے متعلق انکشافات کیے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے رفقا ء را سے فنڈز لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ را سے سودا کرکے قوم کو جاہل بنادیا گیا کراچی میں تعلیم کا زوال ہوگیا اور ملک کا سب سے بڑا تجارتی حب مفلوج کیا گیا۔
مصطفی کمال نے کہا کہ وہ جلد اْن آٹھ لوگوں کے نام منظر عام پر لائیں گے جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ لینے کا علم تھا۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ سیاست کرنے نہیں بلکہ قوم کو ریسکیو کرنے اور انہیں آگاہی دینے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔