کوئٹہ:پولیس کی گاڑی پربم حملہ،1 اہلکار شہید،5زخمی
فائل فوٹوکوئٹہ:کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکےمیں1 اہلکارشہید اور5زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کی گاڑی موسیٰ منڈی کے قریب پہنچی تو نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا ۔
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی، دھماکے کے فورا بعد پولیس اورایف سی کی بھاری نفری موقعے پر پہنچ گئی ۔
شہید اورزخمی اہلکاروں کوفوری طورپر سی ایم ایچ کوئٹہ منقتل کردیا گیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ، دھماکا ریمورٹ کنٹرول تھا اور اس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔