پاناما پیپرز:ٹی اوآرز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظور
فائل فوٹواسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاناماپیپرزکی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرزکی تیاری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تحریک منظورکرلی ۔ حکومت اوراپوزیشن کے 8 اراکین شامل ہوں گے ۔
وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے ایوان کو بتایاکہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اوراپوزیشن کےآٹھ آٹھ ارکان شامل ہوں گے جوکہ کمیٹی پاناما پیپرز، آف شورکمپنیوں، فنڈزکی منتقلی ، کمیٹی کک بیکس اورقرضوں کی معافی پرٹی اوآرزبنائے گی ۔
وزیرقانون کا کہنا تھاکہ کمیٹی 2ہفتوں میں اپنی رپورٹ قومی اسمبلی کوپیش کرے گی۔
گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن میں چھ چھ اراکین پر اتفاق کیا گیا تھا جس میں اپوزیشن نے اعتزازاحسن ، شاہ محمود قریشی ، غلام احمد بلور ،آفتاب شیرپاؤ ، طارق بشیراورطارق اللہ کے ناموں کو حتمی شکل دی تھی ۔
ٹی اوآر کمیٹی کیلئے حکومتی اراکین کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔