وزیراعظم کاگلگت بلتستان میں آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا آغاز

شائع 19 مئ 2016 09:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

گلگت بلتستان:وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان میں آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم کہتے ہیں یہ منصوبہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں ایک نیا باب رقم کرے گا،سی پیک راہداری سے پورے خطے تقدیر بدل جائے گی۔

وزیراعظم نوازشریف نے گلگت بلتستان میں سی پیک راہداری کے منصوبے کے تحت آپٹیکل فائبر کیبل منصوبے کا سنگ بنیاد ررکھا۔

https://youtu.be/asBxYQpPQG8

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی مواصلاتی ترقی کے سفر میں سنگ میل ثابت ہوگا، اور اس منصوبے سے ملک میں تھری جی اور فور جی کی سہولیات میسر ہوں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی جنگ اب معاشی میدان میں جاری ہے جس کا ہتھیار علم ہے،انہوں نے گلگت بلتستان میں ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام اور اسکے لئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو ترقی کی اس راہ پر ڈال دے گی جو کبھی خواب تھا۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو  آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کا دائرہ کار بڑھانے میں تعاون کی بھی ہدایت کی۔