کےالیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، نصف شہرتاریکی میں ڈوب گیا
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے وزیراعلیٰ، گورنر ہاؤس اور ریڈ زون سمیت نصف شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق، کوئنس روڈ گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ، گورنرہاؤس اور ریڈ زون سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
شہریوں نے رات گھروں سے باہر گزاری تاہم کہیں احتجاج ریکارڈ نہیں ہوا،صدر، گارڈن، ایمپریس مارکیٹ، ریگل اور برنس روڈ سمیت گرومندر، تین ہٹی، لیاقت آباد، جمشید روڈ کے علاقے بجلی سے محروم رہے۔
ٹاور،کھارادر، قیوم آباد،سلطان آباد کے علاقوں سے بھی بجلی6 گھنٹے تک غائب رہی، کے الیکٹرک کی ڈائریکٹر کورپوریٹ کمیونیکیشن سعدیہ دادا نے کہاکہ فنی خرابی کوئنس روڈ گرڈ اسٹیشن میں آئی جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
انہوں نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا عملہ دن رات عوام کی خدمت پر مامور ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔