وزیراعظم نواز شریف آج سوات کا دورہ کریں گے

شائع 20 مئ 2016 06:21am
وزیراعظم آج سوات میں کڈنی اسپتال کا افتتاح کریں گے - فائل فوٹو وزیراعظم آج سوات میں کڈنی اسپتال کا افتتاح کریں گے - فائل فوٹو

وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج سوات کا دورہ کریں گے۔

اسلام آباد:ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ،وزیراعظم آج سوات میں کڈنی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔

اسپتال پر 800 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔  یہ اسپتال 110 بستروں پر مشتمل ہےجبکہ 14 ڈائیلاسز مشینیں، 2 آپریشن تھیٹر، سٹی اسکینر اور ایکسرے مشین بھی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا اسپتال ہے۔