Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

سندھ:پرائیوٹ اسکولزکاحکومتی فیصلہ قبول کرنے سے انکار

اپ ڈیٹ 20 مئ 2016 09:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوچکی ہیں تاہم شہر کے بیشتر نجی اسکول کھلے ہیں۔

کچھ اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں جبکہ والدین نے چھٹیوں کے اچانک فیصلوں پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سندھ  میں 20 مئی سے 24 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے  ، تاہم پرائیوٹ اسکولز نے  اس فیصلے کو قبول نہیں کیا اور شہر میں بیشترمقامات پراسکولز کھلے رہے۔والدین کاکہنا ہےکہ بچوں کے امتحانات ہورہےہیں  چھٹیوں کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے۔

بیشتر پرائیوٹ اسکولز میں صبح بچے پہنچے تو ان کا کہنا تھا کہ اسکول آنا اچھانہیں لگ رہا تاہم ہمارے امتحان ہورہےہیں۔

محکمہ تعلیم کا موقف  ہے  کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے باعث شیڈول تبدیل کر کے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔