آپریشن ضرب عضب،5سو فوجی جوانوں نے زندگی کے نذرانے دیئے ،عاصم باجوہ
فائل فوٹوراولپنڈی :ترجمان پاک فوج لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران پانچ سو فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
اپنے بیان میں ترجمان پاک فوج عاصم سلیم باجوہ نے کہا، آپریشن ضرب عضب سے پہلے طالبان ریاست کو ڈکٹیٹ کررہے تھے،دہشت گردی کی کارروائیوں کو شمالی وزیرستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔ائیرپورٹ حملے کے بعد پندرہ جون دوہزار چودہ کو ضرب عضب شروع کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے ضرب عضب میں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ چھتیس سومربع کلومیٹر علاقہ خالی کرایا گیا،دہشت گردوں کے نوسو بانوے ٹھکانے تباہ کیے۔
انہوں نے ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران پانچ سو جوان شہید ہوئے جبکہ ساڑھے تین ہزار دہشت گرد مارے گئے۔
انہوں نے سی پیک منصوبے کو پاکستان کیلئے خوشحالی کا ضامن قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سی پیک منصوبے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریگی۔ترجمان پاک فوج نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغان امن عمل کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، انہوں نے واضح کیا کہ انگوراڈا چیک پوسٹ کی ایک انچ زمین بھی افغانستان کو نہیں دی۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔