اسد کھرل سے میرا زاتی تعلق نہیں ،طارق سیال

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2016 02:31pm
larkana_image فائل فوٹو

صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کا کہنا ہے کہ اسد کھرل سے میرا کوئی ذاتی تعلق نہیں،اس کو رینجرز کی تحویل سے چھڑوانے کے الزامات جھوٹے ہیں۔

لاڑکانہ میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق انور سیال نے رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائےگئے تمام تر الزامات کی تردید کردی۔

 انہوں نے کہا کہ اسد کھرل کو سادہ کپڑوں میں افراد اپنےساتھ لےگئےتھے،اطلاع ملنےشہری،ورثا اورپولیس نے راستے میں روک کر اسد کھرل کو چھڑوایا، میں جائے وقوعہ پر ایس ایس پی لاڑکانہ کے بعد پہنچا، الزامات عائد کرکے میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے۔

طارق  سیال کا کہنا تھا کہ اسد کھرل پر درج مقدمات یا ان کے ختم ہونے کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں اور نہ ہی یہ علم ہے کہ اسد کھرل اس وقت کہاں ہے، انہوں نے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر،ڈی جی رینجرز اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقع کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔