دانت کے درد سے نجات پائیں، چند منٹوں میں
فائل فوٹودانت کا درد بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ تکلیف کے باعث انسان کوئی بھی کام کرنے سے کاصر ہوجاتا ہے اور نہ ہی کچھ کھایا پیا جاتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو چند ایسی ٹپس بتائیں گے جن کے ذریعے آپ باآسانی دانت کے درد سے نجات پاسکتے ہیں۔
٭ لونگ کا تیل

لونگ اعصاب کو سن کرنے کے لیے بہترین نسخہ ہے۔ جب بھی آپ کو دانت میں درد محسوس ہو تو تھوڑی سی روئی لےکر اس میں لونگ کا تیل ڈال لیں اور دانت یا مسوڑے کہیں بھی درد ہو، اس پر رکھ لیں۔ اس عمل سے دانت کا درد فوری ٹھیک ہوجائے گا۔
٭ نمک کا پانی

ایک کپ ابلتے ہوئے پانی میں ایک چائے کا چمچ نمک ڈال کر حل کرلیں ۔ جب پانی تھوڑا ٹھنڈا ہوجائے تو اس پانی سے کلی کرلیں۔نمک کا پانی بھی آپ کے دانت کے درد کےلیے بہت مفید ہوتا ہے۔
٭ چائے

دانت کے درد کےلیے پودینے کی چائے بہت مفید ہے۔ ایک کپ ابلتے پانی میں چند پتے پودینے کے ڈال کر 20 منٹ تک کےلیے ابال لیں۔ پھر اس چائے سے کلی کرلیں، اس عمل سے دانت کا درد ٹھیک ہوجائے گا۔
٭ برف

دانت کے درد میں برف بھی آرام پہنچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔برف کا ایک ٹکڑا لیں اور اس کو پلاسٹک بیگ میں ڈال دیں ، اب اس بیگ کو کپڑے میں لپیٹ کر درد والی جگہ15 منٹ تک کے لیے رکھ دیں۔
یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔